ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / پارٹی کارکنوں کی نعرے بازی کو پراگندہ ذہنیت سے دیکھا جا رہاہے :مایاوتی 

پارٹی کارکنوں کی نعرے بازی کو پراگندہ ذہنیت سے دیکھا جا رہاہے :مایاوتی 

Mon, 25 Jul 2016 12:29:54    S.O. News Service

لکھنؤ، 24؍جولائی(ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا )بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی سربراہ مایاوتی نے اپنے خلاف بی جے پی سے نکالے گئے لیڈر دیاشنکر سنگھ کی طرف سے کے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کی مخالفت میں گزشتہ دنوں لکھنؤ میں مظاہرے کے دوران اپنے کارکنوں کی مبینہ قابل اعتراض نعرے بازی پر صفائی دیتے ہوئے اسے لے کر اٹھے ہنگامہ کو پراگندہ ذہنیت کی علامت قراردیا ۔سنگھ کی طرف سے کئے گئے مبینہ قابل اعتراض تبصرہ کے خلاف بی ایس پی کارکنوں کے مظاہرے میں ان کے خاندان کی عورتوں کے خلاف مبینہ قابل اعتراض نعرے بازی کئے جانے کو لے کر اٹھے تنازعہ کے درمیان مایاوتی نے خود کمان سنبھالتے ہوئے یہاں پریس کانفرنس میں کہاکہ مظاہرے کے دوران دیاشنکر سنگھ ’ اپنی ماں، بہن بیٹی کو پیش کرو ‘کے نعرے لگائے گئے تھے، انہوں نے ان نعروں کو پراگندہ ذہنیت سے دیکھ کر میڈیا کے ذریعہ تشہیر کرایاگیا ہے۔انہوں نے پارٹی جنرل سکریٹری نسیم الدین صدیقی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جس غیر شائستہ زبان کا استعمال دیاشنکر نے کیاتھا ، کیا ان کی ماں، بہن اور بیٹی کو اس کو صحیح ٹھہرائیں گی ۔ہمارے کارکنوں نے اس کا جواب دینے کے لیے ہی ان کی ماں، بہن اور بیٹی کو پیش کرنے کو کہا تھا۔نسیم الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ مظاہرے میں دیاشنکر کی ماں، بیوی اور بیٹی کے لیے کوئی نازیبا الفاظ کا استعمال نہیں کیا گیا ۔مایاوتی نے سنگھ کی ماں کو مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ اچھا ہوتا اگر دیاشنکر سنگھ کی ماں نے اپنی پوتی اور بہو کی توہین کو لے کر شکایت درج کرانے کے ساتھ یہ بھی کہا ہوتا کہ ایک دلت کی بیٹی کے خلاف قابل اعتراض زبان کا استعمال کرنے والے دیاشنکر کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی کی جائے۔انہوں نے ایسا نہیں کیا ، جس سے عام ماں بہنوں کے تئیں ان کی دوہری سوچ ظاہر ہوتی ہے۔ان سے جو کرایا جا رہا ہے وہ بی جے پی کی شہ پر دیاشنکر کو بچانے کے لیے کیا جا رہا ہے۔


Share: